صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1304

بچوں کیلئے برکت کی دعا کرنے اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا بیان، اور ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کیلئے برکت کی دعا فرمائی۔

راوی: عبدالعزیز , عبداللہ , ابراہیم بن سعد , صالح بن کیسان ابن شہاب

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ وَهُوَ الَّذِي مَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجْهِهِ وَهُوَ غُلَامٌ مِنْ بِئْرِهِمْ

عبدالعزیز، عبداللہ ، ابراہیم بن سعد، صالح بن کیسان ابن شہاب سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا، کہ مجھے سے محمود بن ربیع نے بیان کیا، یہ وہی ہیں، کہ ان کی کم سنی کے وقت ان کے کنویں سے پانی لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے منہ پر کلی کی تھی۔

Narrated Mahmud bin Ar-Rabi:
On whose face Allah's Apostle had thrown water from his mouth, the water having been taken from their well while he was still a young boy (who has not yet attained the age of puberty).

یہ حدیث شیئر کریں