صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1305

بچوں کیلئے برکت کی دعا کرنے اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا بیان، اور ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کیلئے برکت کی دعا فرمائی۔

راوی: عبدان , عبداللہ , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَی بِالصِّبْيَانِ فَيَدْعُو لَهُمْ فَأُتِيَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَی ثَوْبِهِ فَدَعَا بِمَائٍ فَأَتْبَعَهُ إِيَّاهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ

عبدان، عبداللہ ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بچے لائے جاتے تھے، اور آپ ان کیلئے دعا کرتے تھے، چنانچہ ایک بچہ لایا گیا تو اس نے آپ پر پیشاب کردیا، آپ نے پانی منگوا کر اس پر بہا دیا، اور اس کو دھویا نہیں۔

Narrated 'Aisha:
The boys used to be brought to the Prophet and he used to invoke for Allah's blessing upon them. Once an infant was brought to him and it urinated on his clothes. He asked for water and poured it over the place of the urine and did not wash his clothes.

یہ حدیث شیئر کریں