برکت کے ساتھ کثرت مال کی دعاکرنے کا بیان ۔
راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , قتادہ , انس , ام سلیم
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسٌ خَادِمُکَ ادْعُ اللَّهَ لَهُ قَالَ اللَّهُمَّ أَکْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِکْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ وَعَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ مِثْلَهُ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، قتادہ، انس، ام سلیم کہتی ہیں، کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کا خادم ہے آپ اللہ سے اس کے حق میں دعا فرمائیں، آپ نے فرمایا: یا اللہ اس کے مال اور اولاد میں زیادتی عطا کر اور جو کچھ تو نے اسے دیا اس میں برکت عطا فرما، اور ہشام بن زید سے روایت ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اسی طرح بیان کرتے ہوئے سنا۔
Narrated Um Sulaim:
that she said, "O Allah's Apostle! Anas is your servant, so please invoke for Allah's blessing for him." The Prophet said, "O Allah! Increase his wealth and offspring and bless (for him) whatever You give him."
