جب اپنی بیوی کے پاس آئے تو کیا کہے ۔
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصورہ , سالم , کریب , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدَّرْ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِکَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصورہ، سالم، کریب، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں، کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر ان میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس جانے (یعنی صحبت کرنے) کا ارادہ کرے اور یہ پڑھے اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا (پھر) اگر اس صحبت سے کوئی اولاد مقدر ہے تو اس کو شیطان کبھی ضرر نہیں پہنچائے گا۔
Narrated Ibn 'Abbas:
The Prophet said, "If anyone of you, when intending to have a sexual intercourse with his wife, says: 'Bismillah, Allahumma jannibna-sh-shaitan, wa jannibi-sh-shaitan ma razaqtana,' and if the couple are destined to have a child (out of that very sexual relation), then Satan will never be able to harm that child."
