صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1341

مشرکین پر بدعا کرنے کا بیان ۔ اور ابن مسعود نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ تو ان کافروں کے خلاف یوسف علیہ السلام کے سات(قحط) کی طرح سات (قحط) کے ذریعے ہماری مدد فرما اور فرمایا یااللہ ابوجہل پر لعنت فرما اور ابن عمر نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں دعا فرمائی کہ یااللہ فلاں فلاں پر لعنت کر یہاں تک کہ اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی۔

راوی: ابن سلام , وکیع , ابن ابی خالد , ابن ابی اوفی

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا وَکِيعٌ عَنْ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْأَحْزَابِ فَقَالَ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمْ الْأَحْزَابَ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ

ابن سلام، وکیع، ابن ابی خالد، ابن ابی اوفیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احزاب پر بدعا کی اور فرمایا کہ اے اللہ جو کتاب نازل کرنے والا ہے، اور جلد حساب لینے والا ہے، احزاب کو شکست دے، ان کو ہزیمت دے، اور ان کو متزلزل کردے (قدم ڈگمگادے)

Narrated Ibn Abi Aufa:
Allah's Apostle asked for Allah's wrath upon the Ahzab (confederates), saying, "O Allah, the Revealer of the Holy Book, and the One swift at reckoning! Defeat the confederates; Defeat them and shake them."

یہ حدیث شیئر کریں