نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ یا اللہ مجھے معاف کر دے جو میں نے پہلے کیا ہے اور جو میں نے اخیر میں کیا ہے ۔
راوی: محمد بن مثنی , عبیداللہ بن عبدالمجید , اسرائیل , ابواسحاق ابن ابی موسیٰ اپنے والد (ابو موسیٰ)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي مُوسَی وَأَبِي بُرْدَةَ أَحْسِبُهُ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَدْعُو اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي هَزْلِي وَجِدِّي وَخَطَايَايَ وَعَمْدِي وَکُلُّ ذَلِکَ عِنْدِي
محمد بن مثنی، عبیداللہ بن عبدالمجید، اسرائیل، ابواسحاق ابن ابی موسیٰ اپنے والد (ابو موسیٰ ) سے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہتے ہیں کہ آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے، اے اللہ میری خطا، میری جہالت، اور میری زیادتی معاف فرما، کیونکہ آپ میرے گناہوں کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ اے اللہ میری فضول گوئی، میری کوشش، میری خطا اور میری ارادۃ غلطیاں معاف فرما، کیونکہ یہ سب میرے ساتھ ممکن ہیں۔
Narrated Abu Musa Al-Ash'ari:
The Prophet used to invoke Allah, saying, "Allahumma ighfirli khati'ati wa jahli wa israfi fi amri, wa ma anta a-'lamu bihi minni. Allahumma ighfirli hazali wa jiddi wa khata'i wa amdi, wa kullu dhalika 'indi"
