صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 1413

اعتدال اور عمل پر مداومت کا بیان ۔

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , ابراہیم , علقمہ

حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ قُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ کَيْفَ کَانَ عَمَلُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ کَانَ يَخُصُّ شَيْئًا مِنْ الْأَيَّامِ قَالَتْ لَا کَانَ عَمَلُهُ دِيمَةً وَأَيُّکُمْ يَسْتَطِيعُ مَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَطِيعُ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابراہیم، حضرت علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کریت کرتے ہیں کہ اے ام المومنین! آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا طریقہ تھا، کیا کوئی دن کسی عبادت کے لئے مخصوص تھا، انہوں نے جواب دیا نہیں (بلکہ) آپ کے عمل میں مداومت تھی اور تم میں سے کون شخص کرسکتا ہے، جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرسکتے تھے۔

Narrated 'Alqama:
I asked 'Aisha, mother of the believers, "O mother of the believers! How were the deeds of the Prophet? Did he use to do extra deeds of worship on special days?" She said, "No, but his deeds were regular and constant, and who among you is able to do what the Prophet was able to do (i.e. in worshipping Allah)?"

یہ حدیث شیئر کریں