صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 1427

اللہ سے ڈرنے کا بیان ۔

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , ربعی , حذیفہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ يُسِيئُ الظَّنَّ بِعَمَلِهِ فَقَالَ لِأَهْلِهِ إِذَا أَنَا مُتُّ فَخُذُونِي فَذَرُّونِي فِي الْبَحْرِ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ فَفَعَلُوا بِهِ فَجَمَعَهُ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ مَا حَمَلَکَ عَلَی الَّذِي صَنَعْتَ قَالَ مَا حَمَلَنِي إِلَّا مَخَافَتُکَ فَغَفَرَ لَهُ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ربعی، حذیفہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ تم سے پہلی امت میں ایک آدمی تھا جو اپنے اعمال کو برا سمجھتا تھا۔ اس نے اپنے گھر والوں سے کہا جب میں مر جاؤ سو غبار بنا کر گرمی کے دنوں میں سمندر میں ڈال دینا، چنانچہ ان لوگوں نے اس کے ساتھ یہی کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے تمام اجزاء کو جمع کیا پھر فرمایا۔ تجھے اس حرکت پر کس چیز نے آمادہ کیا اس نے عرض کیا کہ میں نے صرف آپ کے خوف کی وجہ سے ایسا کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے اسے بخش دیا۔

Narrated Hudhaifa:
The Prophet said, "There was a man amongst the people who had suspicion as to the righteousness of his deeds. Therefore he said to his family, 'If I die, take me and burn my corpse and throw my ashes into the sea on a hot (or windy) day.' They did so, but Allah, collected his particles and asked (him), What made you do what you did?' He replied, 'The only thing that made me do it, was that I was afraid of You.' So Allah forgave him."

یہ حدیث شیئر کریں