صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 1470

حشر کی کیفیت کا بیان ۔

راوی: عبداللہ بن محمد , یونس بن محمد بغدادی , شیبان , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ کَيْفَ يُحْشَرُ الْکَافِرُ عَلَی وَجْهِهِ قَالَ أَلَيْسَ الَّذِي أَمْشَاهُ عَلَی الرِّجْلَيْنِ فِي الدُّنْيَا قَادِرًا عَلَی أَنْ يُمْشِيَهُ عَلَی وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ قَتَادَةُ بَلَی وَعِزَّةِ رَبِّنَا

عبداللہ بن محمد، یونس بن محمد بغدادی، شیبان، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے نبی، کافرں کا حشر چہروں کے بل کس طرح ہوگا؟ آپ نے فرمایا کیا وہ ذات جس نے دنیا میں اس کو پاؤں کے بل چلایا اس بات پر قادر نہیں ہے، کہ اس کو قیامت کے دن چہرے پر چلائے، قتادہ نے کہا ہاں! قسم ہے اپنے پروردگار کی عزت کی (ضرور قادر ہے) ۔

Narrated Anas bin Malik:
A man said, "O Allah's Prophet! Will a Kafir (disbeliever) be gathered (driven prone) on his face?" The Prophet said, "Is not He Who made him walk with his legs in this world, able to make him walk on his face on the Day of Resurrection?" (Qatada, a sub-narrator said: Yes, (He can), by the Power of Our Lord!")

یہ حدیث شیئر کریں