صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 1523

حوض کوثر کا بیان ۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک ہم نے تجھ کو کوثر عطا کیا ہے اور عبداللہ بن زید نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبر کرو یہاں تک تم مجھ سے حوض پر ملو۔

راوی: سعید بن ابی مریم , نافع , ابن ابی ملیکہ , عبداللہ بن عمرو

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَوْضِي مَسِيرَةُ شَهْرٍ مَاؤُهُ أَبْيَضُ مِنْ اللَّبَنِ وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنْ الْمِسْکِ وَکِيزَانُهُ کَنُجُومِ السَّمَائِ مَنْ شَرِبَ مِنْهَا فَلَا يَظْمَأُ أَبَدًا

سعید بن ابی مریم، نافع، ابن ابی ملیکہ، حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا حوض تین مہینوں کی مسافت کے برابر ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے اس کے کوزے آسمان کے ستاروں کی طرح ہیں جو شخص اس سے پی لے اس کو کبھی پیاس نہ لگے گی۔

Narrated 'Abdullah bin 'Amr:
The Prophet said, "My Lake-Fount is (so large that it takes) a month's journey to cross it. Its water is whiter than milk, and its smell is nicer than musk (a kind of Perfume), and its drinking cups are (as numerous) as the (number of) stars of the sky; and whoever drinks from it, will never be thirsty."

یہ حدیث شیئر کریں