صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان ۔ حدیث 1532

حوض کوثر کا بیان ۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک ہم نے تجھ کو کوثر عطا کیا ہے اور عبداللہ بن زید نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبر کرو یہاں تک تم مجھ سے حوض پر ملو۔

راوی: علی بن عبداللہ , حرمی بن عمارہ , شعبہ , معبد بن خالد حارثہ بن وہب

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّهُ سَمِعَ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَکَرَ الْحَوْضَ فَقَالَ کَمَا بَيْنَ الْمَدِينَةِ وَصَنْعَائَ وَزَادَ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ حَارِثَةَ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلَهُ حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَائَ وَالْمَدِينَةِ فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ أَلَمْ تَسْمَعْهُ قَالَ الْأَوَانِي قَالَ لَا قَالَ الْمُسْتَوْرِدُ تُرَی فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْکَوَاکِبِ

علی بن عبداللہ ، حرمی بن عمارہ، شعبہ، معبد بن خالد حارثہ بن وہب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ نے حوض کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جس قدر مدینہ اور صنعاء کے درمیان فاصلہ ہے اور ابن ابی عدی نے شعبہ سے انہوں نے معبد بن خالد سے انہوں نے حارثۃ سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد سنا کہ آپ کے حوض کا فاصلہ صنعاء اور مدینہ کے درمیان کا فاصلہ ہے ان سے مستورد نے کہا کہ تم نے وہ نہیں سنا جو اوانی نے کہا ہے؟ کہا نہیں مستورد نے کہا کہ اس میں برتن ستاروں کی طرح نظر آئیں گے۔

Narrated Haritha bin Wahb:
I heard the Prophet mentioning the Lake-Fount (Al-Kauthar), saying, "(The width of the Lake-Fount) is equal to the distance between Medina and Sana' (capital of Yemen)." Haritha said that he heard the Prophet saying that his Lake-Fount would be as large as the distance between Sana' and Medina. Al-Mustaurid said to Haritha, "Didn't you hear him talking about the vessels?" He said, "No." Al-Mustaurid said, "The vessels are seen in it as (numberless as) the stars."

یہ حدیث شیئر کریں