صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فرائض کی تعلیم کا بیان ۔ حدیث 1681

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے صلی اللہ علیہ وسلم وہ تم سے فتوی پوچھتے ہیں تم کہہ دو کہ اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق حکم دیتا ہے۔ کہ اگر کوئی شخص مرجائے اور اس کی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو تو بہن کے لئے نصف ہے جو وہ چھوڑے اور وہ اس بہن کا وارث ہوگا، اگر اس کی اولاد نہ ہو، اگر وہ دو بہنیں ہوں توان کے لئے دو ثلث ہے اس کا جو وہ چھوڑے اور اگر چند بھائی بہن ہو تومرد کے لئے عورت کادو چند ہے ، اللہ تعالی تمہارے لئے بیان کرتاہے تاکہ گمراہ نہ ہوجاؤ اور اللہ ہر چیز کو جاننے والاہے ۔

راوی: عبیداللہ بن موسیٰ , اسرئیل , ابواسحق , براء

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَائِ يَسْتَفْتُونَکَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيکُمْ فِي الْکَلَالَةِ

عبیداللہ بن موسی، اسرئیل، ابواسحاق ، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آخر میں جو آیت نازل ہوئی وہ سورت النساء کی آخری آیت، يَسْتَفْتُوْنَكَ قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِي الْكَلٰلَةِ 4۔ النساء : 176)، نازل ہوئی۔

Narrated Al-Bara:
The last Quranic Verse that was revealed (to the Prophet) was the final Verse of Surat-an-Nisa, i.e., 'They ask you for a legal verdict Say: Allah directs (thus) About those who leave No descendants or ascendants as heirs….' (4.176)

یہ حدیث شیئر کریں