صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فرائض کی تعلیم کا بیان ۔ حدیث 1683

عورت کے دو چچازاد بھائیوں کا بیان کہ ان میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو۔ اور دوسرا شوہر ہو اور حضرت علی نے کہا شوہر کو نصف اور ماں شریک بھائی کو چھٹا حصہ ملے گا اور باقی ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسم ہوگا

راوی: امیہ بن بسطام , یزید بن زریع , روح , عبداللہ بن طاؤس , طاؤس , ابن عباس

حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ رَوْحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا فَمَا تَرَکَتْ الْفَرَائِضُ فَلِأَوْلَی رَجُلٍ ذَکَرٍ

امیہ بن بسطام، یزید بن زریع، روح، عبداللہ بن طاؤس، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ فرائض اس کے مستحق کو پہنچا دو اور جو کچھ باقی بچ جائے وہ زیادہ قریبی مرد کے لئے ہے۔

Narrated Ibn 'Abbas:
The Prophet said, "Give the Fara'id (the shares of the inheritance that are prescribed in the Qur'an) to those who are entitled to receive it; and whatever is left should be given to the closest male relative of the deceased."

یہ حدیث شیئر کریں