صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ حدود اور حدود سے بچنے کا بیان ۔ حدیث 1721

چور کا نام لے کر اس پر لعنت کرنے کا بیان

راوی: عمر بن حفص بن غیاث , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ السَّارِقَ يَسْرِقُ الْبَيْضَةَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ وَيَسْرِقُ الْحَبْلَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ قَالَ الْأَعْمَشُ کَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهُ بَيْضُ الْحَدِيدِ وَالْحَبْلُ کَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهُ مِنْهَا مَا يَسْوَی دَرَاهِمَ

عمر بن حفص بن غیاث، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اللہ چور پر لعنت کرتا ہے جو ایک بیضہ چرائے اور اس کا ایک ہاتھ کاٹا جائے اور ایک رسی چرائے اور اس کا ہاتھ کاٹا جائے، اعمش نے کہا کہ لوگ (محدثین) سمجھتے تھے کہ بیضہ سے مراد حدید (یعنی لوہے کا خود) ہے اور رسی سے مراد وہ ہے جس کی قیمت کئی درہم ہو۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "Allah curses a man who steals an egg and gets his hand cut off, or steals a rope and gets his hands cut off." Al-A'mash said, "People used to interpret the Baida as an iron helmet, and they used to think that the rope may cost a few dirhams."

یہ حدیث شیئر کریں