صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ حدود اور حدود سے بچنے کا بیان ۔ حدیث 1735

اللہ تعالیٰ کا قول والسارق والسارقۃ فاقطعوا۔ اللہ تعالی کا قول چوری کرنے والے مرد اور چوری کرنے والی کے ہاتھ کاٹ دو اور کتنی مقدار میں ہاتھ کاٹا جائے اور حضرت علی نے پہنچے سے ہاتھ کاٹا ایک عورت کے متعلق جس نےچوری کی تھی اور اس کابایاں ہاتھ کاٹا گیا تھا تو قتادہ نے کہا اس کے سوا کوئی سزا نہیں۔

راوی: موسیٰ بن اسماعیل , جویریہ , نافع , ابن عمر

حدثنا موسیٰ بن اسماعيل قال حدثنا جويرية عن نافع عن ابن عمر قال قطع النبی صلی الله عليه وسلم فی مجن ثمنه ثلاثة دراهم تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قِيمَتُهُ

موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم تھی۔

Narrated Ibn 'Umar:
The Prophet cut off the hand of a thief for stealing a shield that was worth three Dirhams.

یہ حدیث شیئر کریں