صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ جنگ کرنے کا بیان ۔ حدیث 1762

اقرار کرنے والے سے امام کا دریافت کرنا کہ کیا توشادی شدہ ہے

راوی: سعید بن عفیر , لیث , عبدالرحمن بن خالد , ابن شہاب , ابن مسیب و ابوسلمہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنْ النَّاسِ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَنَادَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ يُرِيدُ نَفْسَهُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَنَحَّی لِشِقِّ وَجْهِهِ الَّذِي أَعْرَضَ قِبَلَهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَجَائَ لِشِقِّ وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي أَعْرَضَ عَنْهُ فَلَمَّا شَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ دَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبِکَ جُنُونٌ قَالَ لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ أَحْصَنْتَ قَالَ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرًا قَالَ فَکُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّی فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ جَمَزَ حَتَّی أَدْرَکْنَاهُ بِالْحَرَّةِ فَرَجَمْنَاهُ

سعید بن عفیر، لیث، عبدالرحمن بن خالد، ابن شہاب، ابن مسیب و ابوسلمہ سے روایت کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے، اس نے پکار کر کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے زنا کیا ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منہ دوسری طرف پھیرلیا، پھر وہ آپ کے سامنے دوسری طرف منہ کرکے آیا اور کہا کہ میں نے زنا کیا ہے، آپ نے اس سے منہ پھیر لیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے تیسری مرتبہ آیا اور عرض کیا میں نے زنا کیا ہے آپ نے پھر اعراض فرمایا تو پھر چوتھی مرتبہ آیا اور عرض کیا میں نے زنا کیا ہے۔ جب وہ اپنے آپ پر چار مرتبہ شہادت دے چکا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا کہ کیا تو دیوانہ ہوگیا ہے؟ اس نے کہا نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ نے فرمایا کہ تو شادی شدہ ہے اس نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا اسے لے جا کر سنگسار کردو، ابن شہاب کا بیان ہے مجھ سے اس شخص نے بیان کیا کہ جس نے جابر کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم نے عید گاہ میں رجم کیا جب اسے پتھر لگے تو بھاگ نکلا ہم نے اسے مقام حرہ میں پالیا اور سنگسار کیا۔

Narrated Abu Huraira:
A man from among the people, came to Allah's Apostle while Allah's Apostle was sitting in the mosque, and addressed him, saying, "O Allah's Apostle! I have committed an illegal sexual intercourse." The Prophet turned his face away from him. The man came to that side to which the Prophet had turned his face, and said, "O Allah's Apostle! I have committed an illegal intercourse." The Prophet turned his face to the other side, and the man came to that side, and when he confessed four times, the Prophet called him and said, "Are you mad?" He said, "No, O Allah's Apostle!" The Prophet said, "Are you married?" He said, "Yes, O Allah's Apostle." The Prophet said (to the people), "Take him away and stone him to death." Ibn Shihab added, "I was told by one who heard Jabir, that Jabir said, 'I was among those who stoned the man, and we stoned him at the Musalla ('Id praying Place), and when the stones troubled him, he jumped quickly and ran away, but we overtook him at Al-Harra and stoned him to death (there).' "

یہ حدیث شیئر کریں