صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خواب کی تعبیر کا بیان ۔ حدیث 1932

براخواب شیطان کی طرف سے ہے۔جب کوئی شخص برا خواب دیکھے تو وہ ابنے بائیں طرف دھتکار دے اور اللہ بزرگ وبرتر کی پناہ مانگے

راوی: یحیی بن بکیر , لیث , عقیل , ابن شہاب , ابوسلمہ , ابوقتادہ انصاری (جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی اور شہسوار تھے)

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفُرْسَانِهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الرُّؤْيَا مِنْ اللَّهِ وَالْحُلْمُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِذَا حَلَمَ أَحَدُکُمْ الْحُلُمَ يَکْرَهُهُ فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْهُ فَلَنْ يَضُرَّهُ

یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت ابوقتادہ انصاری (جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی اور شہسوار تھے) روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے اس لئے جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اس کو ناگوار ہو تو وہ اپنے بائیں طرف تھتکار دے اور اللہ کی پناہ مانگے تو وہ اسے کبھی بھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

Narrated Abu Qatada Al-Ansari:
(a companion of the Prophet and one of his cavalry men) "I heard Allah's Apostle saying, "A good dream is from Allah, and a bad dream is from Satan; so, if anyone of you had a bad dream which he disliked, then he should spit on his left and seek refuge with Allah from it, for it will not harm him."

یہ حدیث شیئر کریں