صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2286

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ سمیع وبصیر ہے۔ اور اعمش تیمیم وہ عروہ سے وہ حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جو تمام آوازوں کو سنتا ہے، تو اللہ تعالی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی کہ اللہ نے اس کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے متعلق جھگڑا کرتی ہے۔

راوی: یحیی بن سلیمان , ابن وہب , عمرو , یزید , ابوالخیر , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَائً أَدْعُو بِهِ فِي صَلَاتِي قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا کَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مِنْ عِنْدِکَ مَغْفِرَةً إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

یحیی بن سلیمان، ابن وہب، عمرو، یزید، ابوالخیر، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے کوئی دعا بتلا دیجئے جو میں نماز میں پڑھا کروں، آپ نے فرمایا کہ یہ کہہ (اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا کَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مِنْ عِنْدِکَ مَغْفِرَةً إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ) یعنی اے اللہ! میں نے اپنے آپ پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہ کو بخشنے والا نہیں، اس لئے تو مجھے اپنے پاس سے مغفرت عطا کر، بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔

Narrated 'Abdullah bin 'Amr:
Abu Bakr As-Siddiq said to the Prophet "O Allah's Apostle! Teach me an invocation with which I may invoke Allah in my prayers." The Prophet said, "Say: O Allah! I have wronged my soul very much (oppressed myself), and none forgives the sins but You; so please bestow Your Forgiveness upon me. No doubt, You are the Oft-Forgiving, Most Merciful."

یہ حدیث شیئر کریں