صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2295

اللہ تعالیٰ کے ناموں کے ذریعے سوال کرنے اور اس کے ذریعے مانگنے پناہ مانگنے کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , فضیل , منصور , ابراہیم , ہمام , عد بن حاتم

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ أُرْسِلُ کِلَابِي الْمُعَلَّمَةَ قَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کِلَابَکَ الْمُعَلَّمَةَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَأَمْسَکْنَ فَکُلْ وَإِذَا رَمَيْتَ بِالْمِعْرَاضِ فَخَزَقَ فَکُلْ

عبداللہ بن مسلمہ، فضیل، منصور، ابراہیم، ہمام، عد بن حاتم سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور عرض کیا کہ میں سکھائے ہوئے کتوں کو (شکار) پر چھوڑتا ہوں (اس کا کیا حکم ہے) آپ نے فرمایا جب تو سکھایا ہوا کتا چھوڑے اور تو نے اللہ کا نام لے لیا ہو اور ان کتوں نے اس شکار کو روک رکھا ہو تو کھا لو اور جب تم معراض (تیر جس میں" پر" نہ ہو) پھینک کر مارو اور اس کے جسم کو پھاڑ ڈالے تو کھاؤ۔

Narrated 'Adi bin Hatim:
I asked the Prophet, "I send off (for a game) my trained hunting dogs; (what is your verdict concerning the game they hunt?" He said, "If you send off your trained hunting dogs and mention the Name of Allah, then, if they catch some game, eat (thereof). And if you hit the game with a mi'rad (a hunting tool) and it wounds it, you can eat (it)."

یہ حدیث شیئر کریں