صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2437

نبی صلی اللہ وسلم کا ارشاد کہ ماہر قرآن بزرگ اور نیک لوگوں کے ساتھ ہوگا اور (یہ کہ) قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت دو۔

راوی: ابراہیم بن حمزہ , ابن ابی حازم , یزید , محمد بن ابراہیم , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْئٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ حَسَنِ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ يَجْهَرُ بِهِ

ابراہیم بن حمزہ، ابن ابی حازم، یزید، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ کسی چیز کو کان لگا کر نہیں سنتا ہے جتنا خوش آواز نبی کے قرآن کو با آواز بلند پڑھنے کو سنتا ہے۔

Narrated Abu Huraira:
that he heard the Prophet saying, "Allah does not listen to anything as He listens to the recitation of the Quran by a Prophet who recites it in attractive audible sweet sounding voice."

یہ حدیث شیئر کریں