نبی صلی اللہ وسلم کا ارشاد کہ ماہر قرآن بزرگ اور نیک لوگوں کے ساتھ ہوگا اور (یہ کہ) قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت دو۔
راوی: ابو نعیم , مسعر , عدی بن ثابت , (غا لبا) براء
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ أُرَاهُ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَائِ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَوْتًا أَوْ قِرَائَةً مِنْهُ
ابو نعیم، مسعر، عدی بن ثابت، (غا لبا) حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عشاء میں سورت والتین و الزیتون پڑھتے ہوئے سنا، میں نے کسی کو آپ سے زیادہ خوش آواز یا بہتر قرأت کرنے والا نہیں سنا۔
Narrated Al-Bara':
I heard the Prophet reciting Surat at-Tin waz Zaitun (By the Fig and the Olive) in the 'Isha' prayer and I have never heard anybody with a better voice or recitation than his.
