صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 304

اللہ تعالیٰ کا قول کہ حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچہ جننے) تک ہے

راوی: یحیی بن بکیر , لیث , یزید , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ کَتَبَ إِلَيْهِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ کَتَبَ إِلَی ابْنِ الْأَرْقَمِ أَنْ يَسْأَلَ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ کَيْفَ أَفْتَاهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ أَفْتَانِي إِذَا وَضَعْتُ أَنْ أَنْکِحَ

یحیی بن بکیر ، لیث ، یزید ، ابن شہاب ، عبیداللہ بن عبداللہ ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ابن ارقم کو لکھ بھیجا کہ سبیعہ اسلمیہ سے دریافت کریں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کس طرح فتوی دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جب میں بچہ جن لوں تو نکاح کرلوں۔

Narrated 'Abdullah bin 'Abdullah:
that his father had written to Ibn Al-Arqam a letter asking him to ask Subai'a Al-Aslamiya how the Prophet had given her the verdict. She said, "The Prophet, gave me his verdict that after I gave birth, I could marry."

یہ حدیث شیئر کریں