صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خرچ کرنے کا بیان ۔ حدیث 340

کسی عورت کا شوہر غائب ہوجائے اس عورت کے اور بچے کے خرچ کا بیان

راوی: یحیی , عبدالرزاق , معمر , ہمام , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ کَسْبِ زَوْجِهَا عَنْ غَيْرِ أَمْرِهِ فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِهِ

یحیی ، عبدالرزاق، معمر، ہمام، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی کمائی سے بغیر اس کی اجازت کے خرچ کرے تو اس کو اس کا آدھا ثواب ملے گا۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "If the wife gives of her husband's property (something in charity) without his permission, he will get half the reward."

یہ حدیث شیئر کریں