صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 375

مومن ایک آنت میں کھاتا ہے، اس باب میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عمرو (بن دینار)

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ کَانَ أَبُو نَهِيکٍ رَجُلًا أَکُولًا فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْکَافِرَ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ فَقَالَ فَأَنَا أُومِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو (بن دینار) کہتے ہیں کہ ابونہیک ایک بہت زیادہ کھانے والا آدمی تھا، اس سے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، اس نے کہا کہ میں تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہوں۔

Narrated 'Amr:
Abu Nahik was avaricious eater. Ibn 'Umar said to him, "Allah's Apostle said, "A Kafir (unbeliever) eats in seven intestines (eats much)." On that Abu Nahik said, "But I believe in Allah and His Apostle ."

یہ حدیث شیئر کریں