صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قربانیوں کا بیان ۔ حدیث 532

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دو سینگوں والے دنبے کرنے کا بیان اور سمینین کا لفظ منقول ہے اور یحییٰ بن سعید نے بیان کیا کہ میں ابوامامہ بن سہل کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ ہم لوگ قربانی کے جانور کو مدینہ میں موٹا کرتے اور تمام مسلمان اس کو موٹا کرتے تھے

راوی: آدم بن ابی ایاس , شعبہ , عبدالعزیزبن صہیب , انس بن مالک

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُضَحِّي بِکَبْشَيْنِ وَأَنَا أُضَحِّي بِکَبْشَيْنِز

آدم بن ابی ایاس، شعبہ، عبدالعزیزبن صہیب، انس بن مالک کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنبے کی قربانی کرتے تھے اور میں بھی دو دنبے قربانی کرتا ہوں۔

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet used to offer two rams as sacrifices, and I also used to offer two rams.

یہ حدیث شیئر کریں