صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 563

شراب شہد کی (بھی) ہوتی ہے اور اسی کو تبع کہتے ہیں اور معن نے کہا کہ میں نے مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فقاع کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب نشہ نہ لائے تو کوئی مضائقہ نہیں اور ابن در اور دی نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نشہ نہ لائے تو کوئی حرج نہیں ۔

راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , ابوسلمہ بن عبد الرحمن

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْبِتْعِ وَهُوَ نَبِيذُ الْعَسَلِ وَكَانَ أَهْلُ الْيَمَنِ يَشْرَبُونَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ

ابوالیمان، شعیب، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تبع یعنی شہد کی شراب کے متعلق پوچھا گیا اور یمن کے باشندے اس کو پیتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر پینے کی چیز جو نشہ آور ہو وہ حرام ہے ۔

Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle was asked about Al-Bit a liquor prepared from honey which the Yemenites used to drink. Allah's Apostle said, "All drinks that intoxicate are unlawful (to drink)." Anas bin Malik said:
Allah's Apostle said, "Do not make drinks in Ad-Dubba' nor in Al-Muzaffat. Abu Huraira used to add to them Al-Hantam and An-Naqir.

یہ حدیث شیئر کریں