صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 605

مشک کے منہ سے پانی پینے کا بیان

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , ایوب

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ قَالَ لَنَا عِکْرِمَةُ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِأَشْيَائَ قِصَارٍ حَدَّثَنَا بِهَا أَبُو هُرَيْرَةَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشُّرْبِ مِنْ فَمِ الْقِرْبَةِ أَوْ السِّقَائِ وَأَنْ يَمْنَعَ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَهُ فِي دَارِهِ

علی بن عبداللہ ، سفیان، ایوب کا قول نقل کرتے ہیں کہ ہم سے عکرمہ نے کہا میں تم سے چند چھوٹی باتیں بیان نہ کردوں، جو ہم سے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک کے منہ سے پانی پینے کی ممانعت فرمائی اور اس سے بھی منع فرمایا کہ اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی گاڑنے سے منع کرے۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle forbade drinking directly from the mouth of a water skin or other leather containers. and forbade preventing one's neighbor from fixing a peg in (the wall of) one's house.

یہ حدیث شیئر کریں