صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 764

اس شخص کا بیان جو سفر میں تنگ آستینوں والاجبہ پہنے

راوی: قیس بن حفص , عبدالواحد , اعمش , ابوالضحیٰ , مسروق , مغیرہ بن شعبہ

حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الضُّحَی قَالَ حَدَّثَنِي مَسْرُوقٌ قَالَ حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَالَ انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ أَقْبَلَ فَتَلَقَّيْتُهُ بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَأْمِيَّةٌ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ فَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنْ کُمَّيْهِ فَکَانَا ضَيِّقَيْنِ فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَهُمَا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَعَلَی خُفَّيْهِ

قیس بن حفص، عبدالواحد، اعمش، ابوالضحیٰ، مسروق، حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لئے گئے، پھر واپس ہوئے تو میں آپ کے پاس پانی لے کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اس وقت آپ شامی جبہ پہنے ہوئے تھے، آپ نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا اور منہ دھویا، پھر اپنا ہاتھ آستینوں سے نکالنے لگے، لیکن وہ تنگ تھیں، اس لئے جیب کے نیچے سے نکالا پھر دونوں ہاتھوں کو دھویا اور سر کا اور دونوں موزوں کا مسح کیا۔

Narrated Al-Mughira bin Shu'ba:
The Prophet went to answer the call of nature, and when he returned, I met him with water and he performed the ablution while he was wearing a Sham, cloak. He rinsed his mouth, put the water in his nose and blew it out, washed his face and tried to take his hands out of his sleeves, but they were too narrow, so he took out his hands from under his chest and washed them and then passed his wet hands over his head and Khuffs (leather socks) .

یہ حدیث شیئر کریں