صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 931

حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے

راوی: قتیبہ بن سعیدجریر , عمارہ بن قعقاع بن شبرمہ , ابوزرعہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ شُبْرُمَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ صَحَابَتِي قَالَ أُمُّکَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أُمُّکَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أُمُّکَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أَبُوکَ وَقَالَ ابْنُ شُبْرُمَةَ

قتیبہ بن سعیدجریر، عمارہ بن قعقاع بن شبرمہ، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ میرے حسن سلوک کا کون زیادہ مستحق ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں، عرض کیا پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں، پوچھا پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں پوچھا پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرا باپ۔ اور ابن شبرمہ اور یحیی بن ابوب نے بیان کیا کہ ابوزرعہ نے ہم سے اسی طرح روایت کی۔

Narrated Abu Huraira:
A man came to Allah's Apostle and said, "O Allah's Apostle! Who is more entitled to be treated with the best companionship by me?" The Prophet said, "Your mother." The man said. "Who is next?" The Prophet said, "Your mother." The man further said, "Who is next?" The Prophet said, "Your mother." The man asked for the fourth time, "Who is next?" The Prophet said, "Your father. "

یہ حدیث شیئر کریں