صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 946

جو شخص صلہ رحمی کرتا ہے اللہ اسے ملاتا ہے

راوی: خالد بن مخلد , سلیمان , عبداللہ بن دینار , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الرَّحِمَ شَجْنَةٌ مِنْ الرَّحْمَنِ فَقَالَ اللَّهُ مَنْ وَصَلَکِ وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَکِ قَطَعْتُهُ

خالد بن مخلد، سلیمان، عبداللہ بن دینار، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رحم (رشتہ داری) رحمن سے ملی ہوئی شاخ ہے، چنانچہ خداوند تعالیٰ نے فرمایا کہ جو تجھ سے ملے میں اس سے ملتا ہوں اور جو تجھ سے قطع تعلق کرے میں اس سے قطع تعلق کرتا ہوں۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "The word 'Ar-Rahm (womb) derives its name from Ar-Rahman (i.e., one of the names of Allah) and Allah said: 'I will keep good relation with the one who will keep good relation with you, (womb i.e. Kith and Kin) and sever the relation with him who will sever the relation with you, (womb, i.e. Kith and Kin).

یہ حدیث شیئر کریں