سجود میں میانہ روی اور سجدہ میں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنے اور کہنیوں کو پہلوؤں سے اوپر رکھنے اور پیٹ کو رانوں سے اوپر رکھنے کے بیان میں
راوی: عمرو بن سواد , عبداللہ بن وہب , عمرو بن حارث , لیث بن سعد , جعفربن ربیعہ , عمرو بن حارث
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ کِلَاهُمَا عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ يُجَنِّحُ فِي سُجُودِهِ حَتَّی يُرَی وَضَحُ إِبْطَيْهِ وَفِي رِوَايَةِ اللَّيْثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا سَجَدَ فَرَّجَ يَدَيْهِ عَنْ إِبْطَيْهِ حَتَّی إِنِّي لَأَرَی بَيَاضَ إِبْطَيْهِ
عمرو بن سواد، عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث، لیث بن سعد، جعفربن ربیعہ، حضرت عمرو بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تھے تو دونوں ہاتھوں کو اس طرح رکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جاتی اور لیث کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو بغلوں سے جدا کر لیتے یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیتا۔
This hadith has been narrated by Ja'far b. Rabi' with the same chain of transmitters. And in the narration transmitted by 'Amr b. al-Harith (the words are): "When the Messenger of Allah (may peace be upon him) prostrated, he spread out his arms so that the whiteness of his armpits was visible." And in the narration transmitted by al-Laith (the words are: "When the Messenger of Allah (may peace be upon him) prostrated, he spread his hands from the armpits so that I saw their whiteness."
