نمازی کے سامنے لیٹنے کے بیان میں
راوی: عمرو بن علی , محمد بن جعفر , شعبہ , ابی بکر بن حفص , عروہ بن زبیر
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ قَالَ فَقُلْنَا الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ فَقَالَتْ إِنَّ الْمَرْأَةَ لَدَابَّةُ سَوْئٍ لَقَدْ رَأَيْتُنِي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتَرِضَةً کَاعْتِرَاضِ الْجَنَازَةِ وَهُوَ يُصَلِّي
عمرو بن علی، محمد بن جعفر، شعبہ، ابی بکر بن حفص، حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کیا چیز نماز کو توڑتی ہے ہم نے عرض کیا عورت اور گدھا تو سیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ عورت برا جانور ہے میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس طرح لیٹے دیکھا جیسا جنازہ لٹایا جاتا ہے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے۔
'Urwa b. Zubair reported: 'A'isha asked: What disrupts the prayer? We said: The woman and the ass. Upon this she remarked: Is the woman an ugly animal? I lay in front of the Messenger of Allah (may peace be upon him) like the bier of a corpse and he said prayer.
