اس بات کی دلیل کے بیان میں کہ صلوہ وسطی نماز عصر ہے ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوا سامہ , ہشام , محمد بن عبیدہ , علی
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ لَمَّا کَانَ يَوْمُ الْأَحْزَابِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا کَمَا حَبَسُونَا وَشَغَلُونَا عَنْ الصَّلَاةِ الْوُسْطَی حَتَّی غَابَتْ الشَّمْسُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوا سامہ، ہشام، محمد بن عبیدہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احزاب کے دن فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو اور ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے جیسے کہ انہوں نے ہمیں صلوة وسطی سے روکے رکھا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔
'Ali reported: When it was the day (of the Battle) of Ahzab, the Messenger of Allah (may peace be upon him) said: May Allah fill their graves and houses with fire, as they detained us and diverted us from the middle prayer, till the sun set.
