نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنے اور ایک رکعت میں کچھ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنے کے جواز کے بیان میں
راوی: ابن نمیر , محمد بن بشر , محمد بن عمرو , محمد بن ابراہیم , علقمہ بن وقاص
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ کَيْفَ کَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّکْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَالَتْ کَانَ يَقْرَأُ فِيهِمَا فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ قَامَ فَرَکَعَ
ابن نمیر، محمد بن بشر، محمد بن عمرو، محمد بن ابراہیم، علقمہ بن وقاص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتوں میں کیسے کیا کرتے تھے؟ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوں! حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں رکعتوں میں قرأت فرماتے پھر جب رکوع کرنے کا ارادہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے پھر رکوع فرماتے۔
Alqama b. Waqqas reported: I asked 'A'isha how the Messenger of Allah (may peace be upon him) did in the two rak'ahs as he (observed them) sitting. She said: He would recite (the Qur'an) in them, and when he intended to bow, he would stand up and then bowed.
