صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 177

عیدیں کے دنوں میں روزہ رکھنے کی حرمت کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , مالک ابن شہاب , ابوعبید مولی بن ازہر

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَی ابْنِ أَزْهَرَ أَنَّهُ قَالَ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَائَ فَصَلَّی ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ إِنَّ هَذَيْنِ يَوْمَانِ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِهِمَا يَوْمُ فِطْرِکُمْ مِنْ صِيَامِکُمْ وَالْآخَرُ يَوْمٌ تَأْکُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُکِکُمْ

یحیی بن یحیی، مالک ابن شہاب، حضرت ابوعبید مولیٰ بن ازہر سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں عید کے دن حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس موجود تھا تو آپ آئے اور نماز پڑھی پھر نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا کہ یہ دو دن (ان دنوں میں) ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے(ان دنوں میں سے) ایک وہ دن کہ جس دن تم (مضان کے روزوں سے فارغ ہوکر) افطار کرتے ہو (عید الفطر) اور دوسرا وہ دن کہ جس میں تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو (عینی عید الاضحیٰ)۔

Abu Ubaid, the freed slave of Ibn Azhar, reported: I observed Id along with Umar b. al-Khattab (Allah be pleased with him). He came (out in an open space) and prayed and (after) completing it addressed the people and said: The Messenger of Allah (may peace be upon him) has forbidden the observing of fast on these two days. One is the day of Fitr (at the end of your fasts), and the second one, the day when you eat (the meat) of your sacrifices.

یہ حدیث شیئر کریں