صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ قسامت کا بیان ۔ حدیث 1855

ثبوت قتل کے لئے قسمیں اٹھا نے کے بیان میں ۔

راوی: محمد بن عبداللہ بن نمیر , سعید بن عبید , بشیر بن یسار انصاری , سہل بن ابی حثمہ انصاری

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَفَرًا مِنْهُمْ انْطَلَقُوا إِلَی خَيْبَرَ فَتَفَرَّقُوا فِيهَا فَوَجَدُوا أَحَدَهُمْ قَتِيلًا وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ فَکَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْطِلَ دَمَهُ فَوَدَاهُ مِائَةً مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ

محمد بن عبداللہ بن نمیر، سعید بن عبید، بشیر بن یسار انصاری، حضرت سہل بن ابی حثمہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان میں سے آدمی خبیر کی طرف چلے اور اس میں وہ جدا جدا ہو گئے اور انہوں نے اپنے میں سے ایک کو مقتول پایا ۔ باقی حدیث گزر چکی اور اس میں یہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ناپسند کیا اس بات کو کہ اس کا خون ضائع کیا جائے۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اس کی دیت سو اونٹ صدقہ کے اونٹوں سے ادا کی۔

Bushair b. Yasar al-Ansari reported on the authority of Sahl b. Abu Hathma al-Ansari that some men (of his tribe went to Khaibar, and they were separated from one another, and they found one of them slain. The rest of the hadith is the same. And it was said in this connection: Allah's Messenger (may peace be him) did not approve of his blood go waste. He paid blood-wit of one hundred camels of Sadaqa.

یہ حدیث شیئر کریں