صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 622

عرفات سے مزدلفہ کی طرف واپسی اور اس رات مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھنے کے استحباب کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبداللہ بن نمیر , اسماعیل بن ابی خالد , ابن اسحاق , سعید بن جبیر

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَفَضْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ حَتَّی أَتَيْنَا جَمْعًا فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ هَکَذَا صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَکَانِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، اسماعیل بن ابی خالد، ابن اسحاق، حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ چلے یہاں تک کہ ہم مزدلفہ آگئے تو انہوں نے ہمیں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ہی اقامت کے ساتھ پڑھائیں پھر وہ پھرے اور فرمایا کہ یہ نمازیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس مقام پر اسی طرح پڑھائیں۔

Sa'id b. Jubair reported: We came back along with Ibn 'Umar till we reached Muzdalifa. There he led us in the sunset and 'Isha' prayers with one iqama and we then proceeded and he said: This is how Allah's Messenger (may peace be upon him) led us in prayer at this place.

یہ حدیث شیئر کریں