وادی محصب میں اتر نے کے استحباب کے بیان میں
راوی: محمد بن حاتم , ابن میمون , روح بن عبادہ , صخر بن جویریہ , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَرَی التَّحْصِيبَ سُنَّةً وَکَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ يَوْمَ النَّفْرِ بِالْحَصْبَةِ قَالَ نَافِعٌ قَدْ حَصَّبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْخُلَفَائُ بَعْدَهُ
محمد بن حاتم، ابن میمون، روح بن عبادہ، صخر بن جویریہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وادی محصب میں ٹھہرنے کو سنت خیال کرتے تھے اور وہ قربانی کے دن ظہر کی نماز وادی محصب میں پڑھا کرتے تھے حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلفاء محصب کی وادی میں جاتے تھے۔
Nafi' reported that Ibn 'Umar regarded halt at Muhassab as Sunnah (of the Holy Prophet) and observed the noon prayer on Yaum al-Nahr at that place. Nafi' said: Allah's Messenger (may peace be upon him) halted at Muhassab and the Caliphs did the same after him.
