صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 706

بذات خود حرم نہ جانے والوں کے لئے قربانی کے جانور کے گلے میں قلادہ ڈال کر بھیجنے کے استحباب کے بیان میں

راوی: علی بن حجر سعدی , یعقوب بن ابراہیم , ابن حجر , عائشہ

و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ ابْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ الْقَاسِمِ وَأَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ بِالْهَدْيِ أَفْتِلُ قَلَائِدَهَا بِيَدَيَّ ثُمَّ لَا يُمْسِکُ عَنْ شَيْئٍ لَا يُمْسِکُ عَنْهُ الْحَلَالُ

علی بن حجر سعدی، یعقوب بن ابراہیم، ابن حجر، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربانی کا جانور بھیجا کرتے تھے اور میں اپنے ہاتھوں سے ہار بنا کر اس کے گلے میں ڈالا کرتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی چیز کو نہ چھوڑتے کہ جس کو حلال نہ چھوڑتا ہو۔

'A'isha (Allah be pleased with her) reported: Allah's Messenger (may peace be upon him) sent the sacrificial animals and I wove garlands for them with my own hands, and he did not refrain from doing anything which he did not avoid in the state of non-Muhrim.

یہ حدیث شیئر کریں