بذات خود حرم نہ جانے والوں کے لئے قربانی کے جانور کے گلے میں قلادہ ڈال کر بھیجنے کے استحباب کے بیان میں
راوی: یحیی بن یحیی , ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوکریب , یحیی , ابومعاویہ , ابراہیم , اسود , عائشہ
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَهْدَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً إِلَی الْبَيْتِ غَنَمًا فَقَلَّدَهَا
یحیی بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، یحیی، ابومعاویہ، ابراہیم ، اسود، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ بیت اللہ کی طرف قربانی کے جانور بھیجے تو ان کی گردنوں میں ہار ڈالے تھے۔
'A'isha (Allah be pleased with her) reported: Allah's Messenger (may peace be upon him) sent some goats as sacrificial animals to the House and He garlanded them.
