عورت کو محرم کے ساتھ حج وغیرہ کا سفر کرنے کے بیان میں
راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , عبدالملک , بن عمیر , ابوسعید خدری
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ قَزَعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعًا فَأَعْجَبْنَنِي وَآنَقْنَنِي نَهَی أَنْ تُسَافِرَ الْمَرْأَةُ مَسِيرَةَ يَوْمَيْنِ إِلَّا وَمَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ وَاقْتَصَّ بَاقِيَ الْحَدِيثِ
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، عبدالملک، بن عمیر، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چار باتیں سنی ہیں جو مجھے بڑی اچھی لگیں ان میں سے ایک یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کو دو دن کی مسافت کا سفر کرنے سے منع فرمایا ہے سوائے اس کے کہ اس کا خاوند یا اس کا محرم اس کے ساتھ ہو۔
Qaza'ah reported: I heard Abu Sa'id al-Khudri (Allah be pleased with him) saying: I heard four things from Allah's Messenger (may peace be upon him) which impressed me and captivated me (and one out of these is this), that He forbade a woman to undertake journey extending over two days but with her husband, or with a Mahram; and he then narrated the rest of the hadith.
