صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ گفتگو کا بیان ۔ حدیث 1387

مشک کو استعمال کرنے اور پھول اور خوشبو کو واپس کر دینے کی کراہت کے بیان میں

راوی: ہارون بن سعید ایلی ابوطاہر احمد بن عیسیٰ احمد ابن وہب , مخرمہ نافع ابن عمر نافع

حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ وَأَبُو طَاهِرٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَی قَالَ أَحْمَدُ حَدَّثَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ بِالْأَلُوَّةِ غَيْرَ مُطَرَّاةٍ وَبِکَافُورٍ يَطْرَحُهُ مَعَ الْأَلُوَّةِ ثُمَّ قَالَ هَکَذَا کَانَ يَسْتَجْمِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ہارون بن سعید ایلی ابوطاہر احمد بن عیسیٰ احمد ابن وہب، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب دھونی لیتے تو عود کی دھونی لیتے جس میں اور کسی چیز کو نہ ملاتے اور کبھی عود میں کافور ملا لیتے تھے پھر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح دھونی لیتے تھے۔

Nafi' reported that when Ibn Umar wanted fumigation he got it from aloeswood without mixing anything with it, or he put camphor along with aloeswood and then said: This is how Allah's Messenger (may peace be upon him) fumigated.

یہ حدیث شیئر کریں