صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1442

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب مبارک کی فضیلت اور نبوت سے قبل پتھر کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرنے کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یحیی بن ابی بکیر ابراہیم , بن طہمان سماک بن حرب , جابر بن سمرہ

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ حَدَّثَنِي سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْرِفُ حَجَرًا بِمَکَّةَ کَانَ يُسَلِّمُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ أُبْعَثَ إِنِّي لَأَعْرِفُهُ الْآنَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یحیی بن ابی بکیر ابراہیم، بن طہمان سماک بن حرب، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں اس پتھر کو پہچانتا ہوں کہ جو مکہ مکرمہ میں میرے مبعوث ہونے سے پہلے مجھ پر سلام کیا کرتا تھا۔

Jabir b. Samura reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: I recognise the stone in Mecca which used to pay me salutations before my advent as a Prophet and I recognise that even now.

یہ حدیث شیئر کریں