صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1454

نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل کے بیان میں

راوی: عبداللہ بن عبدالرحمان دارمی ابوبکر بن اسحاق ابویمان شعیب زہری , سنان بن ابی سنان دولی ابوسلمہ بن عبدالرحمن جابر بن عبداللہ انصاری

و حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ قَالَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي سِنَانُ بْنُ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيُّ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُمَا أَنَّهُ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةً قِبَلَ نَجْدٍ فَلَمَّا قَفَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَفَلَ مَعَهُ فَأَدْرَکَتْهُمْ الْقَائِلَةُ يَوْمًا ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ وَمَعْمَرٍ

عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی ابوبکر بن اسحاق ابویمان شعیب زہری، سنان بن ابی سنان دولی ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے تھے وہ خبر دیتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نجد کی طرف ایک غزوہ میں گئے تو جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہوئے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ایک دن دوپہر کو ہم نے ان کو آرام کرتے ہوئے پایا پھر اس کے بعد معمر اور ابراہیم بن سعد کی طرح حدیث ذکر کی۔

Jabir b. 'Abdullah al-Ansiri, who was one amongst the Companions of Allah's Apostle (may peace be upon him), reported that he went on an expedition along with Allah's Messenger (may peace be upon him) towards Najd and Allah's Messenger (may peace be upon him) stayed there, and when Allah's Messenger (may peace be upon him) came back he also came back along with him. They, for one day, stayed for rest; the rest of the hadith is the same.

یہ حدیث شیئر کریں