صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1563

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور اس بات کے بیان میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سے سب سے زیادہ حسین تھے ۔

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , ابواسحق , برا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ يَقُولُا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مَرْبُوعًا بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْکِبَيْنِ عَظِيمَ الْجُمَّةِ إِلَی شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ عَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَائُ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن مثنی، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ابواسحاق ، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ میانہ قد کے آدمی تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں شانوں کا درمیانی حصہ وسیع تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم گنجان بالوں والے تھے جو کہ کانوں کی لو تک آتے تھے، آپ پر ایک سرخ دھاری دار چادر تھی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حسین چیز کبھی نہیں دیکھی۔

Al-Bara' reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) was of medium height, having broad shoulders, with his hair hanging down on the lobes of his ears. He put on a red mantle over him, and never have I seen anyone more handsome than Allah's Apostle (may peace be upon him).

یہ حدیث شیئر کریں