صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1748

حضرت طلحہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہما کی فضلیت کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابن نمیر , عبدہ ہشام

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَعَبْدَةُ قَالَا حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَتْ لِي عَائِشَةُ أَبَوَاکَ وَاللَّهِ مِنَ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمْ الْقَرْحُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، عبدہ حضرت ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مجھ سے فرمایا اللہ کی قسم تیرے دونوں باپ (یعنی زبیر اور ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) ان لوگوں میں سے تھے جن کا ذکر اس آیت کریمہ میں ہے جن لوگوں نے حکم مانا اللہ کا اور اس کے رسول کا بعد اس کے کہ پہنچ چکے تھے ان کو زخم (ابوبکر عروہ کے باپ نہیں تھے بلک نانا تھے۔نانا کو باپ بھی کہتے ہیں)۔

Hisham reported on the authority of his father ('Urwa b. Zubair) that A'isha said: BY Allah, both fathers of yours are amongst those who have been mentioned in this verse:" Those who responded to the call of Allah and the Messenger after the misfortune had fallen upon them"

یہ حدیث شیئر کریں