ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کے بیان میں
راوی: سہل بن عثمان حفص بن عیاث ہشام بن عروہ سیدہ عائشہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَی نِسَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا عَلَی خَدِيجَةَ وَإِنِّي لَمْ أُدْرِکْهَا قَالَتْ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَبَحَ الشَّاةَ فَيَقُولُ أَرْسِلُوا بِهَا إِلَی أَصْدِقَائِ خَدِيجَةَ قَالَتْ فَأَغْضَبْتُهُ يَوْمًا فَقُلْتُ خَدِيجَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي قَدْ رُزِقْتُ حُبَّهَا
سہل بن عثمان حفص بن عیاث ہشام بن عروہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی پر رشک نہیں کیا سوائے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے اور میں نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو نہیں پایا سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بکری ذبح کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اس کا گوشت حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سہیلیوں کو بھیج دو سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں ایک دن غصہ میں آ گئی اور میں نے کہا خدیجہ خدیجہ ہی ہو رہی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی محبت مجھے عطا کی گئی ہے۔
'A'isha reported: Never did I feel jealous of the wives of Allah's Apostle (may peace be upon him) but in case of Khadija, although I did no, (have the privilege to) see her. She further added that whenever Allah's Messenger (may peace be upon him) slaughtered a sheep, he said: Send it to the companions of Khadija I annoyed him one day and said: (It is) Khadija only who always prevails upon your mind. Thereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Her love had been nurtured in my heart by Allah Himself.
