صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 2291

آخر زمانہ میں علم کے قبض ہونے اور اٹھ جانے جہالت اور فتنوں کے ظاہر ہونے کے بیان میں

راوی: حرملہ بن یحیی ابن وہب , یونس ابن شہاب حمید بن عبد الرحمن بن عوف ابوہریرہ

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَقَارَبُ الزَّمَانُ وَيُقْبَضُ الْعِلْمُ وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ وَيُلْقَی الشُّحُّ وَيَکْثُرُ الْهَرْجُ قَالُوا وَمَا الْهَرْجُ قَالَ الْقَتْلُ

حرملہ بن یحیی ابن وہب، یونس ابن شہاب حمید بن عبدالرحمن بن عوف حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا زمانہ باہم قریب ہو جائے گا اور علم قبض کرلیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہو جائیں گے بخل ڈال دیا جائے گا اور ہرج کی کثرت ہو جائے گی صحابہ نے عرض کیا ہرج کیا ہے آپ نے فرمایا قتل۔

Abu Huraira reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: (When) the time would draw close to the Last Hour, knowledge would be snatched away, turmoil would be rampant, miserliness would be put (in the hearts of the people) and therewould be much bloodshed. They said: What is al-harj? Thereupon he said: It is bloodshed.

یہ حدیث شیئر کریں