صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 644

شراب کے دوا بنانے کی حرمت کے بیان میں

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن بشار , ابن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , سماک بن حرب , علقمہ بن وائل , وائل حضرمی , طارق بن سوید جعفی , طارق بن سوید جعفی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ طَارِقَ بْنَ سُوَيْدٍ الْجُعْفِيَّ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ أَوْ کَرِهَ أَنْ يَصْنَعَهَا فَقَالَ إِنَّمَا أَصْنَعُهَا لِلدَّوَائِ فَقَالَ إِنَّهُ لَيْسَ بِدَوَائٍ وَلَکِنَّهُ دَائٌ

محمد بن مثنی، محمد بن بشار، ابن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، سماک بن حرب، علقمہ بن وائل، وائل حضرمی، حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ناپسند فرمایا کہ شراب کا کچھ بنایا جائے حضرت طارق نے عرض کیا کہ میں شراب کو دوا کے لئے بناتا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔

Wa'il al-Hadrami reported that Tariq b. Suwaid a-Ju'fi asked Allah's Apostle (may peace be upon him) about liquor. He forbade (its use) and he expressed hatred that it should be prepared. He (Tariq) said: I prepare it as a medicine, whereupon he (the Holy Prophet) said: It is no medicine, but an ailment.

یہ حدیث شیئر کریں