صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 651

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , محمد بن رمح , لیث , ابوزبیر مکی مولی حکیم بن حزام , جابر بن عبداللہ انصاری

و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَکِّيِّ مَوْلَی حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی أَنْ يُنْبَذَ الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا وَنَهَی أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِيعًا

قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، ابوزبیر مکی مولیٰ حکیم بن حزام، حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نے اس چیز سے منع فرمایا کہ کشمش اور کھجور کو ملا کر اس کی نبیذ بنائی جائے اور اس سے بھی منع فرمایا کہ کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر اس کی نبیذ بنائی جائے۔

Jabir b. Abdullah al-Ansari reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) Prohibited the preparation of Nabidh by mixing grapes and fresh dates, and he forbade the preparation of Nabidh by mixing unripe dates with fresh dates.

یہ حدیث شیئر کریں